جنگلات کے استعمال کے متعلق ہدایات

 جموں// چیئرمین محکمہ جاتی سٹینڈنگ کمیٹی۔ دوم، رمیش اروڑہ نے قانون ساز ڈاکٹر شہناز گنائی کے ہمراہ آج سیکرٹری قانون ساز کونسل کو محکمہ جنگلات کے کام کاج سے متعلق رپورٹ مزید کاروائی کے لئے پیش کی۔ واضح رہے کہ سُپریم کورٹ آف انڈیا اور ہائی کورٹس بشمول جموں وکشمیر ہائی کورٹ نے جنگلات کے استعمال سے متعلق مختلف معاملات میں ہدایات جاری کی ہیں۔