شوپیان // شوپیان کی کئی بستیوں کا کل رات محاصرہ کیا گیا اور شبانہ تلاشی کارروائی کی گئی۔44آر آر ، 14بٹالین سی آر پی ایف اور پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ نے بونہ گام کے ریشی محلہ اور کلے محلہ کا محاصرہ کیا اور روشنیوں کا انتظام کر کے تلاشی کارروائی کا آغاز کیا۔6بجکر 40منٹ پر کریک ڈائون کا آغاز کیا گیا جو رات دیر گئے تک جاری رہا۔ پولیس نے بتایا کہ انہیں بستیوں میں ایک جنگجو کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔