جنگجو مخالف آپریشن: ریاستی پولیس کا ڈرون خریدنے کا فیصلہ، ٹینڈر طلب

 سرینگر //جموں و کشمیر پولیس نے رات کو دیکھنے والے ہتھیاروں سے لیس چھوٹے ڈرون خریدنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ریاست میں فوجی کارروائی کے دوران صورتحال پر نظر رکھی جائے۔ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا ’’  ہمیںUAVکی ضروت ہے ،خاص کر جنگجومخالف آپریشنوں کے دوران انکی ضرورت پڑتی ہے کیونکہ وادی میں جنگجوئوں کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ مذکورہ افسر نے بتایا کہ مذکورہ ڈرون کیلئے ٹینڈرنگ کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل پولیس ہیڈکوارٹر مبشر لطیفی نے بتایا ’’ ہم نےUAV تیار کرنے والے کارخانو ںیاجو تسلیم شدہ سپلائر ہیں، سے ٹینڈر طلب کئے ہیں‘‘۔  انہوں نے بتایا کہ ڈی جی پولیس ایس پی وید کی جانب سے پولیس فورس کو جدید ہتھیاروں سے لیس کرنے اور بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کی کوشش کے تحت ایسا کیا جارہاہے۔  انہوں نے کہا کہ ان ڈرون کا استعمال سیکورٹی ،دیکھ ریکھ اور دیگر کارروائیوں میں استعمال کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون میں خود اڑنے ، نیچے اترنے اور دیگر صلاحیتیں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ 25کلومیٹر کروز سپیڈ کی رفتار سے زیادہ تیزی سے چل سکتے ہیں ۔ واضح رہے کہ فوج  نے بھی امسال یو ائے ویز کو خریدنے کا منصوبہ بنایا ہے تاکہانکی کارروایوں کی صلاحیت میں اضافہ ہوسکے۔