جنگجوئوں کی ہلاکت ،بانڈی پورہ میں ہڑتال

بانڈی پورہ// شوخ بابا صاحب سملر بانڈ ی پورہ میں 5 لشکر جنگجوئوں کی ہلاکت کیخلاف ضلع میں تیسرے روز بھی مکمل ہڑتال رہی جس دوران  معمولات زندگی متاثر رہی ۔ انتظامیہ نے ضلع میں امن وقانون کی صورت حال بر قرار رکھنے کے انٹرنیٹ سروس کو معطل کر دیا تھا ۔قصبے میں تجارتی ادارے بند رہے ، ٹرانسپورٹ غائب رہنے کی وجہ سے سڑکیں ویران جبکہ کارباری سرگرمیاں ٹھپ ہوئیں۔اس دوران بانڈی پورہ اور نو پورہ میں سنیچر کی شام احتجاجی مظاہرے کئے گئے ،جس کے دوران سنگباری اور شلنگ ہوئی۔ اتوار کی صبح قصبے میں نوجوانوں نے فورسز اور پولیس پر سنگبازی کی۔ادھر ارن میں گزشتہ روز احتجاج کے بعد مقامی لوگوں نے فورسز پر توڑ پھوڑ کا الزام عائد کیا۔سیف الدین وانی نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ فورسز نے انکے گھر کی توڑ پھوڑ کی،اور سامان تہس نہس کیا۔