جنگجوئوں کو لشکر کا خراج عقیدت

سرینگر//لشکر طیبہ جموں وکشمیر چیف محمودشاہ نے چاٹہ پورہ پلوامہ میں لشکر کمانڈر فردوس احمد ولد محمدیوسف میر عرف ابو حنظلہ ،سجاد احمد ولد علی محمد شاہ عرف ابومنصور ، بلال احمد ولد گل محمد بٹ عرف ابوطیب اور ایک معصوم شہری کو دل کی اتھا ہ گہرائیوں سے خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ترجمان ڈاکٹر عبداللہ غزنوی کی طرف سے بھیجے گئے بیان میں محمود شاہ نے کہاکہ ’’انہی شہداء کے خون سے آزادی کے چراغ روشن ہونگے اور بھارت کی ہار ہوگی‘‘۔انہوںنے کہاکہ ’’قربانیوں سے تحریک آزادی کمزور نہیں بلکہ مزید طاقتور ہوتی ہے ‘‘۔محمودشاہ نے عام لوگوں کی املاک کی تباہی پر شدید غم وغصے کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ سوچے سمجھے منصوبہ بندی کے تحت عوام کو نشانہ بنایا جاتاہے اور ان کی املاک کو دھماکوں سے اڑایا جاتاہے جو کہ جنگی جرائم اور انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے ،حقوق انسانی کے عالمی ادارے بھارت کے ظلم و جور کو ختم کروانے میں اپنا مثبت کرداراداکریں ۔