جنوری2022 میں 94135کورونا سے متاثر، 66فیصد کا تعلق وادی سے

سرینگر //جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے ایک ماہ کے دوران 94ہزار135افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ سرگرم معاملات میں 35ہزار سے زائد کیسوں کا اضافہ ہوا ہے۔ یکم جنوری سے 31جنوری تک جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے 146افراد کی جان بھی گئی ۔ یکم جنوری سے جموں و کشمیر میں اومیکرون سے شروع ہونے والی تیسری لہر کے دوران متاثر ہونے والے 94ہزار 135افراد میں جموں میں 31ہزار 238جبکہ 62ہزار 897افراد کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔کشمیر میں متاثر ہونے والے 62897افراد میں سے 25ہزار 878معاملات سرگرم ہیں جبکہ اس دوران وادی میں 60افراد کی جان بھی گئی ۔ کشمیر کے 62897متاثرین  میں سب سے زیادہ سرینگر میں 20289افراد متاثر، 10,622سرگرم معاملات جبکہ یہاں 17افراد کی جان گئی۔ بارہمولہ میں 10478 متاثر،4733سرگرم معاملات اور 12 افراد فوت ہوگئے۔  بڈگام میں 9227 متاثر، 2390فعال معاملات اور 10افراد فوت ہوگئے، ، پلوامہ میں 2329 متاثر، 725فعال معاملات اور 5افراد کی جان گئی۔ کپوارہ میں5504 متاثر، 1114فعال معاملات اور4افراد فوت ہوگئے۔  اننت ناگ میں 5076متاثر، 2329فعال  جبکہ یہاں 8کی جان گئی۔  بانڈٖی پورہ میں 3137متاثر، 824معاملات سرگرم اور 8متاثرین فوت ہوگئے۔ وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں 2240 متاثر، 789فعال معاملات جبکہ یہاں صرف ایک شخص فوت ہوا۔ کولگام میں 4097متاثر، 2090فعال معاملات اورصرف ایک کی جان گئی۔ شوپیان ضلع میں کورونا وائرس سے520افراد متاثر ہوئے جن میں224معاملات سرگرم ہیں جبکہ یہاںکسی کی موت نہیں ہوئی ۔جموں صوبے میں ایک ماہ کے دوران کورونا وائرس سے31ہزار 238افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں ابھی بھی 9157فعال ہیں۔ اس دوران صوبے میں کورونا وائرس سے86افراد فو ت ہوئے ہیں۔ ضلع جموں میں کورونا وائرس سے18ہزار 134متاثر جن میں 4690فعال ہیں اور اس دوران 48افراد کی جان گئی ہے۔ ادھمپور میں  2592افراد متاثر، یہاں سرگرم معاملات کی تعداد 445 جبکہ5فوت ہوگئے۔ راجوری میں 1178متاثر، 251فعال معاملات جبکہ6افراد فوت ہوگئے۔ ڈوڈہ میں 1800متاثر،4اموات اور1449معاملات سرگرم ہیں۔کٹھوعہ میں 1545متاثر،9اموات اور356معاملات سرگرم ہیں۔سانبہ میں 1540متاثر، 2اموات جبکہ406معاملات سرگرم ہیں۔ کشتواڑ میں 736متاثر ، 1موت جبکہ 316معاملات سرگرم ہیں۔ پونچھ میں 957متاثر،7اموات جبکہ 387سرگرم ہیں۔ رام بن میں 1321متاثر،2اموات جبکہ 614سرگرم معاملات شامل ہیں۔ ریاسی میں 1435متاثر ہوئے جن میں 2فوت جبکہ 149معاملات سرگرم ہیں۔