جنوبی کشمیر کے پولیس سربراہ کاشوپیان دورہ | سیکورٹی گرڈ کو مستحکم کرنے کی افسراں کو تاکید

شوپیان//جنوبی کشمیر کے پولیس سربراہ عبدالجبارنے شوپیان ضلع کادورہ کرکے حفاظتی صورتحال کے علاوہ کوروناوائرس کی عالمگیروباء سے پیداشدہ صورتحال کاجائزہ لیا۔جے کے این ایس کے مطابق دورے کے دوران ڈی آئی جی جنوبی کشمیرنے ضلع کے پولیس سربراہ اور دیگر حفاظتی اداروںکے حکام کے ساتھ حفاظتی اقدامات پرتبادلہ خیال کیا۔اس موقعہ پر شوپیان کے ضلع پولیس سربراہ امرتپال سنگھ نے ڈی آئی جی کوضلع کے مجموعی حفاظتی منظر نامے کی جانکاری دی اور جنگجو مخالف کارروائیوں ،امن امان کی برقراری ،منشیات کے خاتمے اور حکومت کی طرف سے کورونا کے وبائی مرض پرقابوپانے کیلئے اقدامات کی عمل آوری سے آگاہ کیا۔ڈی آئی جی شمالی کشمیرنے حفاظتی افسراں پرزوردیا کہ وہ امن کی برقراری کویقینی بنانے کیلئے اپنے علاقوں میں سیکورٹی گرڈ کو مستحکم کریں ۔