جنوبی کشمیر کے پلوامہ میں گرینیڈ دھماکہ،8عام شہری زخمی

سرینگر/جنوبی کشمیر کے پلوامہ قصبے میں منگل کو مشتبہ جنگجوئوں نے پولیس سٹیشن کی  طرف  ایک گرینیڈ پھینکا  جس کے پھٹنے سے آٹھ عام شہری زخمی ہوگئے۔

خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق پولیس سٹیشن پلوامہ پر پھینکا گیا یہ گرینیڈ نشانہ چوک کر سڑک پر پھٹ پڑا جس کی آہنی ریزوں کی زد میں آکر آٹھ راہگیر زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو فوری طور مقامی اسپتال پہنچایا گیا جہاں سے دو شدید زخمیوں کو سرینگر منتقل کیا گیا۔

پولیس  نے  تاہم  ایک  بیان  جاری  کرتے  ہوئے  کہا  کہ  اس  دھماکے  میں  دو  عام  شہری  زخمی  ہوگئے  ہیں۔

دھماکے کے بعد فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشیاں شروع کی ہیں تاکہ گرینیڈ پھینکنے والوں کو پکڑا جاسکے۔