جنوبی کشمیر کے پلوامہ میں فورسز کے شبانہ چھاپوں کے دوران 9گرفتار

سرینگر/جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں گذشتہ رات فورسز کے چھاپوں کے دوران کم سے کم 9افراد کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس ذرائع نے کہا کہ یہ شبانہ چھاپے آری گام اور آری ہل نامی گائوں میں مارے گئے جن کے دوران نو افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ آٹھ افراد کو آری گام سے جبکہ ایک کو آری ہل سے گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گرفتار شدگان کو سنگباری سے متعلق کیسوں کے سلسلے میں پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔