جنوبی کشمیر کے پلوامہ میں فوج پر جنگجوئوں کا حملہ، کوئی نقصان نہیں

سرینگر/جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں منگل کو جنگجوئوں نے فوج کی ایک گشتی پارٹی پر حملہ کرکے گولیاں چلائیں۔

یہ واقعہ پلوامہ کے پوہو، گندی پورہ علاقے میں پیش آیا تاہم اس میں کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق جنگجوئوں کی طرف سے گولیاں چلائے جانے کے اس واقعہ کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تلاشیاں شروع کی ہیں۔

ادھر پولیس نے جنگجو حملے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اصل میں فورسز اہلکاروں نے مشکوک نقل و حرکت دیکھ کر گولیوں کے کئی رائونڈ چلائے۔