جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں جاری تصادم میں دو جنگجو ہلاک

 
کولگام// جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے اوکے علاقے میں منگل کی صبح سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے درمیان تصادم شروع ہوا جس میں لشکرِ طیبہ کے دو ملی ٹینٹ مارے گئے ہیں۔
 
پولیس ذرائع نے بتایا کہ کولگام کے اوکے علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے درمیان انکاونٹر ہوا جس میں دو جنگجو مارے گئے۔
 
قبل ازیں ذرائع نے بتایا کہ جنگجووں کے چھپنے کی مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر فوج اور پولیس نے منگل کی علی الصبح اوکے گاوں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔
 
انہوں نے کہا کہ جوں ہی تلاشی آپریشن کی ایک ٹیم مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچی تو وہاں چھپے جنگجووں نے اس پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔
 
کشمیر زون پولیس نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر تصادم میں دو جنگجوﺅں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی۔