جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں عمر رسیدہ خاتون کی لاش بر آمد

سری نگر// جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے سری گفوارہ علاقے میں ہفتے کی صبح اس وقت ہر سو سراسیمگی پھیل گئی جب ایک عمر رسیدہ خاتون کی پانی سے لاش بر آمد کی گئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اننت ناگ کے سری گفوارہ علاقے کے پوش کیری گاوں میں ایک عمر رسیدہ خاتون کی لاش بر آمد کی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ غالباً یہ خاتون صبح کے وقت ہاتھ منہ دھونے کے لئے گئی تھی جس دوران وہ پانی میں ڈوب کر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی ۔