جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ایک خاتون کی پر اسرار موت

سری نگر// جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کوٹ کپرن علاقے میں بدھ کے روز ایک خاتون اپنے سسرال میں پر اسرار طور پر فوت ہوگئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اننت ناگ کے کوٹ کپرن علاقے میں بدھ کی صبح ایک خاتون کی اپنے سسرال میں پر اسرار طور پر موت واقع ہوئی۔
انہوں نے متوفی خاتون کی شناخت ماہ جبین زوجہ روف احمد شاہ کے بطور کی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔