جنوبی کشمیر کے شوپیان میں گرینیڈ دھماکہ،کوئی نقصان نہیں

سرینگر/جنوبی کشمیر کے شوپیان میں مشتبہ جنگجوئوں نے جمعہ کو فورسز کیمپ پر گرینیڈ حملہ کیا جس سے علاقے میں تنائو پھیل گیا۔

ذرائع کے مطابق گرینیڈ گاگرن میں قائم فورسز کیمپ کے باہر زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا تاہم اس سے کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

واضح رہے کہ سرینگر کے لالچوک علاقے میں بھی آج ہی ایک گرینیڈ دھماکہ ہوا ۔