جنوبی کشمیر کے ترال میں2 گاوں کا فورسزمحاصرہ ، تلاشی آپریشن جاری

ترال//فورسز نے جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال میں جمعرات کو دو گاو¿ں کو محاصرے میں لے کر گھر گھر تلاشی کارروائیاں شروع کی ہےں۔
ذرائع نے بتایا کہ فوج کی 42آر آر،سی آر پی ایف اور ایس او جی اہلکاروں نے مشترکہ طور ترال قصبے سے دو کلو میٹر دور آری گام اور قایم پورہ آمیرآباد کا محاصرہ کیا جس کے دوران فورسز کی بھاری نفری کو داخلی اور خارجی راستوں پر بٹھا دیا گیا ہے اور خانہ تلاشیوں کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ فورسز نے مذکورہ گاوں میں جنگجوو¿ں کی موجود گی کے حوالے سے اطلاع موصول ہونے کے بعد ان کو محاصرے میں لیا جو آخری اطلاعات موصول ہونے تک جاری تھا۔
قابل ذکر بات ہے کہ جنوبی کشمیر کے بیشتر دیہات میں گزشتہ کئی روز سے محاصروں کا سلسلہ بڑے پیمانے پر جاری ہے۔