سرینگر//جنوبی ضلع پلوامہ کے ترال علاقے میںجمعہ کو جنگجوﺅں اور فورسز کے مابین گولیوں کے مختصر تبادلے کے دوران تین جنگجو جاں بحق ہوگئے۔
نیوز ایجنسی جی این ایس نے آئی جی کشمیر وجے کمار کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ مختصر معرکہ آرائی میں تین جنگجو جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق جنگجوﺅں کی شناخت ہونا ابھی باقی ہے۔
اس سے قبل پولیس نے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ منڈورا ترال میں فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین معرکہ آرائی شروع ہوگئی ہے۔