سرینگر/جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں جمعہ کو جنگجوئوں اور فورسز کے مابین مسلح معرکہ آرائی کا آغاز ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق یہ معرکہ اُس وقت شروع ہوگیا جب فوج، سی آر پی ایف اور ایس او جی اہلکاروں کی مشترکہ ٹیم نے نانیر نامی علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
ذرائع نے کہا کہ چھپے جنگجوئوں نے فورسز پارٹی پر فائرنگ کی جس کے بعد وہاں معرکہ آرائی کا آغاز ہوگیا۔
دریں اثناء ترال بس اسٹینڈ کے نزدیک نوجوانوں نے فورسز پر سنگباری کی جس کے جواب میں عینی شاہدین کے مطابق فورسز نے ہوا میں گولیاں چلائیں۔