جنوبی کشمیر کے بجبہارہ میں 40سالہ شہری کی لاش بر آمد

سرینگر/جنوبی کشمیر کے بجبہارہ میں منگل کو ایک میوہ باغ کے اندر ایک شہری کی لاش بر آمد ہوئی۔

اطلاعات کے مطابق 40سالہ نذیر احمد بٹ ولد مرحوم غلام قادر بٹ ساکنہ وپزن،ہیر پورہ کی لاش ایک مقامی باغ میں پائی گئی۔

ذرائع کے مطابق بٹ پیشے سے ایک کسان تھا۔

حکام نے کہا کہ بٹ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کیا جائے گا۔