جنوبی کشمیر کے اننت ناگ میں مسلح تصادم کا آغاز

نیوز ڈیسک
 

اننت ناگ//جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے کریری ڈورو علاقے میں منگل کو عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان مسلح تصادم کا آغاز ہوا ہے۔

 

کشمیر زون پولیس نے ایک ٹویٹ کر کے بتایا،”اننت ناگ کے کریری، ڈورو علاقے میں انکائونٹر شروع ہو گیا ہے۔ پولیس اور فوج علاقے میں تعینات ہیں۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہےـ”۔

 

تفصیلات کے مطابق کریری میں جنگجووں کے چھپے ہونے کی مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد پولیس اور فوج کی مشترکہ ٹیم نے علاقے کو محاصرے میں لیا۔

 

جوں ہی فورسز کی ٹیم علاقے میں پہنچی تو وہاں چھپے جنگجوئوں نے ان پر فائرنگ کر دی، جس کی جوابی کاروائی سے تصادم کا آغاز ہوا۔ 

 

تاہم محاصرے میںدو سے تین عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کا خدشہ ہے۔