جنوبی کشمیر: پلوامہ میں مسلح تصادم کا آغاز

سری نگر// جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے چیوا کلاں علاقے میں جمعہ کو عسکریت پسندوں اور سرکاری فورسز کے درمیان تصادم شروع ہوا۔
 
اطلاعات کے مطابق پولیس اور فوج کی مشترکہ ٹیم نے چیوا کلاں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔
 
جیسے ہی فورسز کی مشترکہ ٹیم مشتبہ مقام کی طرف پہنچی تو چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے فورسز پر گولیاں چلائی جس سے فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔
 
ایک سینئر پولیس افسر نے عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کی تصدیق کی۔ ذرائع کے مطابق دو عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کا خدشہ ہے۔
 
واضح رہے کہ کل پلوامہ کے بٹ پورہ علاقے میں لشکر طیبہ کے دو جنگجو مارے گئے تھے۔