جنوبی کشمیر میں سلینڈر دھماکہ، نوجوان ہلاک کوکرناگ میں ترکھان چھت سے گر کر لقمہ اجل

عارف بلوچ

اننت ناگ//اننت ناگ میں آگ بجھانے والے سیلنڈر میں دھماکہ ہونے سے نوجوان ہلاک ہوگیا ۔گانجی واڑہ جنگلات منڈی علاقہ میں بدھ کی شام کراس فائر سیفٹی شاپ میں کام کر رہا نوجوان فائر ایکسٹنگشر میں اچانک زور دار دھماکہ ہونے سے ہلاک ہوگیا ۔ہلاک شدہ نوجوان کی شناخت احتشام حسین وانی ولد عبدالرحمن وانی ساکن بڈر کے بطور ہوئی ۔پولیس نے قانونی لوازمات کے بعد نعش لواحقین کے حوالے کی ۔نوجوان کی لاش جوہنی آبائی گاں پہنچی تو یہاں کہرام مچ گیا۔ادھر کوکرناگ میں زیر تعمیر مکان کی چھت سے ترکھان اور اسکا ساتھی نیچے گرنے سے ترکھان ہلاک جبکہ ساتھی زخمی ہوگیا ۔بوژھو کوکرناگ میں جمعرات کو یہ واقعہ پیش آیا۔ترکھان تجمل احمد بٹ ولد اشرف بٹ ساکن مانٹہ پورہ دھرن موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ عاقب بشیر ولد بشیر احمد شیخ ساکنہ بوژھو زخمی ہوگیا ۔