سرینگر/پولیس نے جمعرات کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد فورسز اور پولیس کی مشترکہ ٹیم نے جنوبی کشمیر کے بجبہاڑہ کے نزدیک ایک جنگجو کو اسلحہ وگولہ بارود سمیت گرفتار کرلیا۔.
پولیس کے مطابق مذکورہ جنگجو کی شناخت رمیز احمد ڈار ساکنہ کولگام کے بطور ہوئی ہے اور وہ حزب المجاہدین کے ساتھ وابستہ ہے۔
رمیز احمد ،پولیس کے مطابق گذشتہ ڈیڑھ سال سے سرگرم تھا۔