سرینگر/نامعلوم بندوق برداروں نے جمعہ کو جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں سرگرم جنگجو کی بہن اور بہنوئی کو اغوا کرنے کے بعد ٹانگوں میں گولیاں مار کر زخمی حالت میں چھوڑ دیا۔
اطلاعات کے مطابق بندوق برداروں نے گذشتہ شام آروانی علاقے کے رہنے والے لشکر طیبہ سے وابستہ ایک سرگرم جنگجو کی بہن اور بہنوئی کو اغوا کرلیا۔
اغوا شدہ میاں بیوی کی شناخت نصرت اور اس کے شوہر مدثر احمد مکرو کے طور ہوئی ہے ۔
نصرت کا بھائی، نثار احمد چڈرو، گذشتہ ایک سال سے لشکر کا ایک سرگرم جنگجو ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق دونوں کو مکرو محلہ آرونی سے ایک کار میں اغوا کیا گیا تھا۔
اطلاعات کے مطابق آج دونوں کو آروانی علاقے میں ہی زخمی حالت میں چھوڑا کیا گیا تھا جس کے بعد اُنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔