جنوبی کشمیر میں دو نوجوانوں کی عسکریت سے کنارہ کشی:پولیس

سرینگر/پولیس نے منگل کو کہا کہ جنوبی ضلع پلوامہ میں دو نوجوانوں نے عسکریت سے کنارہ کشی کرتے ہوئے عام زندگی جینے کا فیصلہ کرلیا۔

پولیس کے مطابق دونوں کی شناخت اُن کی حفاظت کے پیش نظر مخفی رکھی گئی ہے۔

پولیس نے کہا کہ دو نوجوانوں نے اُن کے گھروالوں کی مدد سے ہتھیار چھوڑکر عام زندگی گذرانے کا فیصلہ کیا ہے۔