جنوبی کشمیر میں تیندئوں کے حملے

  سرینگر//جنوبی کشمیر کے مختلف دیہات میں جنگلی جانوروں نے ہڑبونگ مچائی ہے جس دوران تیندئوں کے مختلف حملوں میں دو گھوڑے اور 2گائیں ہلاک ہوئی ہیں جبکہ ریچھوں اور بندروں نے میوہ جات کوتباہ کردیا ہے ۔سی این ایس کے مطابق محکمہ وائلڈ لائف نے جنگلی جانوروں کے خلاف استعمال کئے جانے والے پٹاخے سرکنے کے حوالے سے کہا کہ فوج انہیں پٹاخے سرکنے کی اجازت نہیں دیتی جس کی وجہ سے جنگلی جانور وں کو بھگانے میںدشواریاں پیش آرہی ہیں ۔ جنوبی کشمیر کے بکرال، چک ڈور و اسلام آباد اورگلا ب باغ دیہات میں تیندئوں کے دو الگ الگ حملوں میں دو گھوڑے اور دو گائیں ہلاک ہوگئی ہیں ۔دریں اثناء محکمہ وائلڈ لائف کے ایک آفیسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پربتایا کہ ان علاقوں میں فوجی کیمپ موجود ہونے کی وجہ سے جنگلی جانوروںکو بھگانے کیلئے پٹاخے سرکنے کی اجازت نہیں ہے کیونکہ فوجی افسران نے ان علاقوں میں پٹاخے سرکنے سے منع کیا ہے جبکہ دوسری جانب لوگ محکمہ کو اس بات کیلئے ذمہ دار ٹھہراتے ہیں کہ وہ جنگلی جانوروں کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لاتے ۔