سرینگر/پولیس نے سنیچر کو کہا کہ جنوبی ضلع کولگام میں پانچ جنگجوئوں نے عسکریت کو خیر باد کہا اور سرنڈر کرکے اپنے اپنے گھروں کو لوٹ گئے۔
خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی نے پولیس کے ایک افسر کے حوالے لکھا ''پانچ نوجوان، جو سرگرم جنگجو تھے، نے تشدد کی راہ ترک کرتے ہوئے عسکریت کو خیر باد کہہ دیا۔وہ پولیس اور اپنے گھروالوں کی کوششوں سے اپنے اپنے گھروں کو لوٹ گئے ہیں''۔
انہوں نے تاہم اُن کی حفاظت کیلئے مذکورہ نوجوانوں کے نام ظاہر نہیں کئے۔