جنوبی ضلع کولگام میں ٹرک ڈرائیور سمیت2 افراد لڑکی کی عصمت دری کے الزام میں گرفتار

سرینگر//پولیس نے پیر کے روز جنوبی ضلع کولگام میں ایک ٹرک ڈرائیور سمیت دو افراد کو مبینہ طور ایک لڑکی کی عصمت دری کی پاداش میں گرفتار کرلیا۔
نیوز ایجنسی کے ڈی سی کے مطابق ملزمان کی شناخت حافظ پرے ولد فاروق احمد پرے اور عبید ایوب رینہ ولد محمد ایوب رینہ ساکنا ن گڈی ہامہ کولگام کے طور ہوئی ہے جنہوں نے میر بازار علاقے میں قائم ایف سی آئی کے قریب ایک لڑکی کی عصمت ٹرک کے اندر لوٹ لی۔
پولیس کی ایک ٹیم نے جائے موقع پر پہنچ کر مذکورہ لڑکی کو ملزمان کی چنگل سے نکال کر دونوں کی گرفتاری عمل میں لائی۔پولیس نے ٹرک کو بھی تحویل میں لے لیا ہے۔
لڑکی کو طبی جانچ کے بعد گھروالوں کے حوالے کیا گیا ہے اور اس ضمن میں پولیس تھانہ قاضی گنڈ میں کیس ایف آئی آر نمبر63درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔