جنوبی ضلع کولگام میں نوجوان کو اسپتال احاطے میں مردہ پایا گیا

سری نگر// جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں جمعہ کو ایک نوجوان کو ضلع اسپتال احاطے میں مردہ پایا گیا۔
 ذرائع نے بتایا کہ 27 سالہ نوجوان کو اسپتال کی پارک میں پر اسرار حالت میں مردہ پایا گیا۔
مذکورہ نوجوان کی شناخت زبیر احمد بٹ ولد منظور احمد بٹ کے طور ہوئی ہے جو کولگام اسپتال کے نزدیک چائے کی ایک دکان پر کام کرتا تھا۔
زبیر کو بیہوشی کی حالت میں اسپتال کے ا ندر پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔
اطلاعات کے مطابق مذکورہ نوجوان دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا ہے۔