جنوبی ضلع کولگام میں بی ایس ایف کانوائے پر فائرنگ کے بعد جنگجوفورسزمحاصرے میں:پولیس

سرینگر//پولیس نے جمعرات کو کہا کہ جنوبی ضلع کولگام میں میر بازار علاقے میں جنگجوﺅں نے ایک بی ایس ایف کانوائے پر گولیاں چلائیں جس کے بعد مذکورہ جنگجوﺅں کو فورسز نے محاصرے میں لے لیا۔
پولیس نے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ جنگجوﺅں نے جموں شاہراہ پربی ایس ایف کانوائے پر حملہ کیا تاہم ان کے حملے میں کسی فورسز اہلکار کو کوئی چوٹ نہیں پہنچی۔
پولیس کے مطابق واقعہ کے فوراً بعد فورسز نے مذکورہ جنگجوﺅں کو محاصرے میں لینے میں کامیابی حاصل کی جس کے بعد پولیس حکام بھی جائے واردات پر پہنچ گئے۔
پولیس نے کہا کہ فورسز کی کمک بھی وہاں پہنچ گئی ہے اور مزید کارروائی جاری ہے۔