سرینگر//جنوبی ضلع پلوامہ کے ایک گاﺅں میں بدھ کی صبح سیکورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران ایک جنگجو کو جاں بحق کیا۔پولیس کے مطابق فورسز کا آپریشن جاری ہے۔
پولیس نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے ایک مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد کھریو علاقے کے سیر شالی گاﺅں کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
یہ آپریشن گذشتہ رات ہاتھ میں لیا گیا تھا اور آج صبح ایک رہائشی مکان کے اندر موجود جنگجوﺅں کے ساتھ فورسز کا آمنا سامنا ہوا جس کے بعد طرفین میں گولیوں کا تبادلہ ہوا جس میں ایک جنگجو جاں بحق ہوگیا۔
پولیس نے کہا کہ فورسز کا آپریشن جاری ہے۔