جنوبی ضلع شوپیان کا جنگجو کولگام میں گرفتار

سرینگر//حکام نے جمعہ کو بتایا کہ جنوبی ضلع کولگام میں شوپیان کے رہنے والے ایک ایسے جنگجو کو گرفتار کیا گیا ہے جو حال ہی میں عسکری صف میں شامل ہوا تھا۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق گرفتار شدہ ’سی‘زمرے کا ایک جنگجو ہے۔
گرفتار شدہ کی شناخت شاکر احمد کے طور ہوئی ہے جو امام صاحب شوپیان علاقے کا باشندہ ہے۔
شاکر کو فورسز اور پولیس کی ایک مشترکہ کارروائی کے دوران فرصل یاری پوہ علاقے میں گرفتار کیا گیا ۔