جنوبی ضلع شوپیان میں خونین معرکہ آرائی،3جنگجو جاں بحق

سرینگر//جنوبی ضلع شوپیان میں ہفتے کو سیکورٹی فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین خونین معرکہ آرائی میں تین جنگجو جاں بحق ہوگئے۔
یہ معرکہ آرائی ضلع کے امشی پورہ نامی گاﺅں میں پیش آئی۔
پولیس نے معرکہ آرائی کے دوران تین جنگجوﺅں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔جاں بحق جنگجوﺅں کی شناخت تاہم ابھی نہیں ہوئی ہے۔
اس سے قبل علی الصبح پولیس، فوج اور سی آر پی ایف اہلکاروں نے مشترکہ طور امشی پور ہ گاﺅں کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا جس کے دوران جنگجوﺅں کے ساتھ رابطہ ہوتے ہی طرفین میں گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔
ذرائع کے مطابق علاقے میں تلاشی آپریشن جاری ہے۔