سرینگر//سیکورٹی فورسز نے پیر کے روز جنوبی ضلع شوپیان میں جنگجو تنظیم جیش محمد کے دو بالائے زمین کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔
حکام کے مطابق پولیس کی سربراہی میں سیکورٹی فورسز نے ناکہ چیکنگ کے دوران ضلع کے وچی علاقے میں جیش سے وابستہ دو بالائے زمین کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔
پولیس حکام نے گرفتار شدگان کی شناخت ظہور احمد کوکا اور زبیر احمد ڈار ساکنان زینہ پورہ کے طور کرتے ہوئے اُن کی تحویل سے ایک پستول اوردو ہتھ گولے بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
اس ضمن میں متعلقہ قانونی دفعات کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔