جنوبی ضلع شوپیان میں جنگجوﺅں کے حملے میں سی آر پی ایف اہلکار زخمی

سرینگر//جنوبی ضلع شوپیان کے زینہ پورہ علاقے میں منگل کے روز جنگجوﺅں کے حملے میں سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔
سی آر پی ایف کے ایک سینئر افسر نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے انگریزی روزنامہ گریٹر کشمیر کو بتایا کہ جنگجووں نے آج صبح کرالہ چک علاقے میں فورس کی روڈ اوپننگ پارٹی پر فائرنگ کی۔
اس موقع پرسی آر پی ایف کے ایک اہلکار کو گولی لگنے سے معمولی چوٹ لگ گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ حملے کے فورا بعد حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔