جنسی استحصال کاالزام

 سرینگر//اننت ناگ کی ایک عدالت نے  پولیس کوکئی خواتین کی طرف سے دوافراد جن میں ایک بھاجپا رہنمابھی شامل ہے،پر جنسی استحصال اوربلیک میلنگ کے الزامات کی تحقیقات کاحکم دیا ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ درجہ اول کی عدالت نے کوکرناگ پولیس کو ہدایت دی ہے کہ وہ بھاجپارہنمامحمدصادق خان اورشاہدبٹ کے خلاف کیس درج کرکے ان کے خلاف جنسی استحصال کے الزامات کی تحقیقات کریں۔عدالت نے کہا کہ شکایت کنندہ کا خدشہ ہے کہ ملزماں اثرورسوخ کے مالک ہیں اور وہ شکایت کنندوں کے ثبوتوں اورشواہد کے ساتھ چھیڑخوانی کرسکتے ہیں۔شکایت کنندہ نے عدالت سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے ۔اس دوران بھاجپا ترجمان الطاف ٹھاکور نے کہا ہے کہ پارٹی پولیس تحقیقات میں رکاوٹ نہیں بنے گی بلکہ خان کی حمایت کی اور کہا کہ ہمارایقین ہے کہ ہمارا رہنماصاف ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس کوتحقیقات کرنے دیا جائے تاکہ پتہ چلے کون قصوروار ہے۔