جنرل رنبیر سنگھ نے راجوری اور اکھنور کے سرحدی علا قوں کا دورہ کیا

راجوری //لفٹنٹ جنرل رنبیر سنگھ نے سرحدی ضلع راجوری اور اکھنور کے سرحدی علا قوں کا دورہ کر کے سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا ۔اس دوران ان کے ہمراہ لفٹنٹ جنرل پرمجیت سنگھ و دیگر اعلیٰ آفیسران نے بھی موجود تھے ۔انہوں نے اس دوران فوجی اہلکاروں کیساتھ بھی ملاقاتیں کیں ۔ان دونوں مقامات پر تعینات فوجی آفیسران نے لفٹنٹ جنرل کو کی گئی تیاریوں ودیگر احتیاطی تدبیروں کے بارے میں تفصیلی جانکاری فراہم کی ۔انہوں نے سرحدی فائرنگ کے موثر جواب دینے کے علاوہ کسی بھی مشکل وقت کیساتھ نمٹنے کیلئے کی گئی تیاریوں کے بارے میں بھی جانکاری فراہم کی ۔لفٹنٹ جنرل رنبیر سنگھ نے فوج کی جانب سے کی گئی تیاریوں و دیگر احتیاطی تدبیر کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ سرحدی فائرنگ کیساتھ ساتھ کسی بھی مشکل وقت کیساتھ نمٹنے کیلئے تیار رہیں ۔