جنرل بپن روات کا راجوری پونچھ دورہ

راجوری //ہند پاک افواج کے مابین ہوئے سیز فائر معاہدے اور حالیہ دنوں میں سرحدی علاقوں میں پید ا ہوئی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن روات نے سرحدی ضلع راجوری اور پونچھ کا دورہ کیا ۔اس دوران موصوف نے فوجی آفیسران کیساتھ ملا قات کر کے حد متارکہ پر پیدا ہوئی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا ۔غور طلب ہے کہ دونوں ممالک کی افواج کے مابین 26فروری کو ہوئے معاہدے کے بعد حد متارکہ پر طرفین کے مابین فائرنگ کا کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا ہے تاہم گزشتہ دونوں راجوری ضلع میں ملی ٹینٹوں کی جانب سے دراندزی کی کئی کوششیں کی گئی ہیں جن کے بعد چیف آف ڈیفنس سٹاف نے خط کا پہلی مرتبہ دورہ کیا ہے ۔دفاعی ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کی صبح آفیسر موصوف دیگر آفیسران کے ہمراہ خطہ کے دورے پر آئے ۔اس دوران انہوں نے راجوری میں فیلڈ کمانڈروں کیساتھ ملا قات کر کے سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا ۔انہوں نے بتایا کہ آفیسران کیساتھ ملاقات کے بعد چیف آف ڈیفنس سٹاف نے راجوری اور پونچھ کی کئی سرحدی چوکیوں کا معائینہ کیا ۔یاد رہے کہ آفیسر موصوف ایک ایسے وقت میں دورہ کررہے ہیں جس کے دوران دونوں سرحدی اضلاع میں حالیہ پیش رفت کے بعد سیکورٹی ہائی الرٹ پر ہے ۔