جنرل بپن راوت کا کنٹرول لائن کا دورہ

جموں//چیف آف ڈیفنس اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل بپن راوت نے جموں میں کنٹرول لائن کا دورہ کرکے سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔ جنرل بپن راوت جمعرات کو جموں پہنچے جس دوران انہوں نے پونچھ ، راجوری اور اکھنور جموں میں سیکورٹی صورتحال کا جائیزہ لیا ۔ ان کے ہمراہ شمالی کمان کے فوجی سربراہ بھی تھے۔ اس موقعہ پر انہوں نے آپریشنوں اور کورونا وائرس کی موجود ہ صورتحال کے بارے میں بھی مفصل جانکاری فراہم کی ۔ انہوں نے اکھنور اور نوشہرہ کے علاوہ راجوری میں بھی اگلے پوسٹوں کا دورہ کرکے وہاں تعینات فوجی اہلکاروں سے بات چیت کی ۔ جبکہ اس سے قبل انہوںنے جموں کے ملٹری اسپتال کا بھی دورہ کرکے وہاں کووڈ تیاریوں کا جائیزہ لیا اور طبی سہولیات بہم رکھنے پر طبی و نیم طبی عملے کی سراہنا کی ۔