جمہوری حقوق کی حفاظت کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا: ممتا

کولکتہ// مغربی بنگال کی وزیر اعلی اور ترنمول کانگریس کی سپریمو ممتا بنرجی نے اتوار کے روز کہا کہ انہیں لوگوں کے جمہوری حقوق کی حفاظت کر نے سے کوئی بھی چیز نہیں روک سکتی۔ بنرجی نے جنوبی کولکتہ کے ہازرہ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’’ مجھے چوٹ لگی ہے اور میں بیمار ہوں لیکن میرا مقصد باقی ہے۔ میرا جسم  چوٹوں سے بھر ا ہے ‘‘۔انہوں نے کہا’’ میں اس وہیل چیئر پر بیٹھ کر پورے بنگال میں گھومتی رہوں گی۔ اگر میں بیڈ ریسٹ پر چلی جاتی ہوں تو بنگال کے لوگوں تک کون پہنچے گا ‘‘۔ وزیراعلی10مارچ کو نندی گرام میں انتخابی مہم کے دوران گر گئی تھیں اور زخمی ہو گئی تھیں۔