’جمہوریت اور سماج کیلئے پارٹی میں تبدیلی ضروری‘

یو این آئی
نئی دہلی //کانگریس پارلیمانی پارٹی کی صدر سونیا گاندھی نے کل پارلیمنٹ میں ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں کئی اہم نکات پر روشنی ڈالی گئی۔ اس میٹنگ میں سونیا گاندھی نے ایک طرف بڑھتی مہنگائی کو لے کر مرکز کی مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا، اور دوسری طرف کانگریس پارٹی کو مضبوط بنانے کے لیے مل رہے مشوروں پر کام کیے جانے کی اطلاع بھی دی۔کانگریس پارٹی میں تبدیلی کو لے کر لگاتار اٹھ رہے مطالبات سے متعلق میٹنگ میں سونیا گاندھی نے کہا کہ ’’پارٹی میں اتحاد سب سے زیادہ ضروری ہے، اور میں اسے یقینی بنانے کے لیے ہر قدم اٹھانے کو تیار ہوں۔ کانگریس میں تبدیلی نہ صرف پارٹی کے لیے بلکہ ملک کی جمہوریت اور سماج کے لیے بھی ضروری ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’مجھے معلوم ہے کہ حالیہ انتخاب میں شکست سے آپ سب کتنے افسردہ ہیں۔ نتائج حیران کرنے والے اور تکلیف دہ تھے۔