جمکیش نے بارہمولہ میں نئی بریزا کو منظرعام پر لایا

 سرینگر //جمکیش وہکلیڈس کشمیر پرائیویٹ لمیٹیڈ کی جانب سے سنیچر کو ایک اور دلکش اور خوبصورت Vitara Brezza کو بارہمولہ میںمنظر عام پر لایا گیا ۔ گاڑی کی رسم رونمائی کی تقریب میں جموں و کشمیر بینک کے زونل ہیڈ(شمال) امتیاز احمد بٹ، کلسٹر ہیڈ بارہمولہ ظہور احمد خان نے جمکش وہکلیڈس کے ایم ڈی عرفان احمد اور جنرل منیجر غلام نبی جان کی موجودگی میں انجام دی جبکہ اس موقع پر جمکیش وہکلیڈس کے تمام افسران اور صارفین کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جمکش کے منیجنگ ڈائریکٹر عرفان احمد نے کہا’’ ہمارے صارفین گاڑیوں کے شوقین ہیں اور پچھلے چار سال کے دوران Vitara Brezza ایک اعلیٰ برینڈ بن کر سامنے آیا ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ نئی Vitara Brezza مضبوط اور خوبصورت ہے جبکہ بہترن رنگوں ، کھیلوں کی خصوصیات اور زیادہ طاقتور بھی ہے۔ انہوں نے کہا ’’ ہمیں اُمید ہے کہ نئیVitara Brezzaخوبصورت گاڑیوں کی وراثتی خصوصیات آگے بڑھاتے ہوئے صارفین کو اپنی طرف راغب کرے گی‘‘۔ نئیVitara Brezza تین رنگوں میںدستیاب ہے جن میں کالی چھت کے ساتھ تیز لال، کالی چھت کے ساتھ نیلا اورGranite Grey کے ساتھ  Autumn Orange کے رنگ کی چھت میں دستیاب ہے۔ سال 2016میں منظر عام پر آنے والے Vitara Brezza نے بہت جلد دیگر گاڑیوں کے ساتھ مقابلہ کیا اور نئی طرز کی گاڑیوں میں بہترین گاڑی ثابت ہوئی ہے۔