جمو ں میں متعددوفود محبوبہ مفتی سے ملاقی

جموں // پی ڈی پی پارٹی سے وابستہ مختلف علاقوں سے آئے ہوئے وفودکی شکل میںریاست کی سابق وزیراعلیٰ اورپی ڈی پی کے صدرکے طورپر کام کررہی محبوبہ مفتی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور کئی امورپر دیر کئی گھنٹوں تک ان کے ساتھ تبادلہ کیا اورکئی مدعوں کو زیربحث لایا۔ وفود کی قیادت پارٹی کے چیف کوارڈنیٹر چودھری عبدل حمید کررہے تھے نے پارٹی کی اعلی ٰ کمان کو پارٹی کے حق میں کئی مشورے دئیے کہ آئندہ مستقبل میں پارٹی فرقہ وارانہ طاقتوں کے ساتھ کس طرح جنگی سطح پر کام کرکے چناؤ میدان میں کامیاب ہونے کے ساتھ ساتھ ریاست کے تمام خطوںمیں ہم آہنگی بھائی چارے کو دائم وقائم کرنے کے علاوہ  جمہوریہ پسند لوگوں کے اعتماد میں فروغ حاصل کرنے میں رول ادا کرے۔  اس ددوران  انہوںنے پارٹی ورکروں سے آپس میں اتفاق رائے پیدا کرنے کے علاوہ متحدہ ہونے کی بھی اپیل کی ہے۔ انہوں نے مزید کہاہے کہ ریاست بھرعوام بخوبی  پی ڈی پی کے اصولوں سے واقف ہے کہ پارٹی کس طرح عوامی بہبود کیلئے کھرا اتر تی ہے اورلوگ ہمیشہ اس پارٹی کو مثبت نظریہ یاد کررہے ہیں۔