جموں//گورنر ستیہ پال ملک جو کہ جموں یونیورسٹی کے چانسلر بھی ہیں، نے جموں یونیورسٹی کے قیام کے 50برس مکمل ہونے کے یونیورسٹی کے لوگو کی نقاب کشائی انجام دی۔ اس موقعہ پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر منوج دھر بھی موجود تھے۔یونیورسٹی قیام کے 50برس مکمل ہونے پر کئی طرح کے تمدنی اور ادبی پروگرامو ں کا انعقاد کر رہی ہے اور نیا لوگو یونیورسٹی کی آئند ہ تمام سرگرمیوں میں استعمال میں کیا جائے گا۔پروفیسر منوج دھر نے معروف شاعر گلزار کی طرف سے گورنر کو ’’ باغبان‘‘ اور ’’ نندیاں چور‘‘ کی ایک ایک کاپی پیش کی۔یہ رویندر ناتھ ٹیگور کی انگریزی نظموں ’’ دی گارڈنر‘‘ اور ’’ دی کریسنٹ مون‘‘ کا ہندی ترجمہ ہے اور یہ ترجمہ گلزار نے کیا ہے۔