جموں//جموں یونیورسٹی کی113ویں سینڈی کیٹ میٹنگ منعقدہوئی جس کی صدارت وائس چانسلرجموں یونیورسٹی پروفیسرآرڈی شرمانے کی ۔ اس دوران میٹنگ میں یونیورسٹی کے کام کاج بشمول تعلیمی ،انتظامی ،بنیادی ڈھانچے کی ترقی سے متعلق امورپرتفصیلی طورتبادلہ خیال کیاگیا۔ یونیورسٹی کی رجسٹرار ڈاکٹر میناکشی کیلم نے یونیورسٹی کی حصولیابیوں ،مستقبل کے منصوبوں کی تفصیلات پیش کیں۔اس دوران متعددمعاملات زیربحث لائے گئے جن میں یونیورسٹی کے ملازموں کوباقاعدہ بنانا بھی شامل ہے۔سینڈی کیٹ کی جانب سے جن معاملوں کومنظوری دی گئی ان میں اسسٹنٹ پروفیسروں اورآفیسروں کویونیورسٹی کے سی ای آر اے ،این ایل ایس آئی یو، بنگلورواورشعبہ قانون یونیورسٹی آف جموں کے درمیانی باہمی سمجھوتہ، ایس آراو 484 کوعملی جامہ پہناناوغیرہ شامل ہے۔اس دوران میٹنگ میںپرنسپل سیکریٹری ڈاکٹراصغرسامون، پرنسپل سیکریٹری برائے محکمہ خزانہ وفائنانشل ایڈوائزریونیورسٹیزنوین کمارچودھری،ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن جموں یونیورسٹی پروفیسردرشناکماری،پروفیسرراہل گپتافیکلٹی آف میتھمیٹکل سائنس جموں یونیورسٹی پروفیسراروند جسروٹیہ ڈیپارٹمنٹ آف لاء جموں یونیورسٹی ،پروفیسررمنیکاجلالی سنسکرت ڈیپارٹمنٹ ، پروفیسرنیلوفرحسن خان ڈین کالجز ڈیولپمنٹ کونسل ،پروفیسراکبرمسعودڈیپارٹمنٹ آف بائیوکیمسٹری ڈین فیکلٹی آف یونانی میڈیسن، کشمیریونیورسٹی، پروفیسرحیملااگروال، پرنسپل وومن کالج پریڈ،راج شری دھر، پرنسپل کالج آف ایجوکیشن کنال روڈاورمحمدرفیق اندرابی ڈائریکٹرکوڈس موجودتھے۔
جموں یونیورسٹی کی 113ویں سینڈی کیٹ میٹنگ منعقد
