جموں یونیورسٹی میں40واں اورنٹیشن کورس اختتام پذیر

جموں//یونیورسٹی گرانٹس کمیشن۔انسانی وسائل برائے فروغ مرکز کی جانب سے کورس کارڈنیٹرس‘ ڈیپارٹمنٹ ہوم سائنس کے اشتراک سے یونیورسٹی جموںمیں کامیابی کے ساتھ منعقد کئے گئے 40واں جنرل اورنٹیشن کورس برائے یونیورسٹی اورکالج ٹیچرز خوش اسلوبی کے ساتھ اختتام پذیرہوا۔ اس کورس میںملک کے مختلف حصوں کے علاوہ ریاست جموں وکشمیرکے متعدد علاقوں سے آئے ہوئے کالج ٹیچروں نے بڑھ چڑھ کرشرکت کی۔ اورنیٹشن کورس کابنیاد مقصد قومی ترقی کی منازل رفتار کو بڑھاوا دینے کے علاوہ ٹیچرز اورسٹیک ہولڈروںمیں سماجی اقتصادی فروغ میں تیزی کے ساتھ رفتار میں ہورہی عالمی سطح پر تبدیلیوں کے ¾ضمن میں روشناس کرانا شامل تھا۔علاوہ ازیں اساتذہ کے ذہنوں میں سماج ‘ماحول ‘µتعلیم اورترقی کے بارے میں مناسب بیداری لانے کا بھی تخمینہ ہدف شامل تھا تاکہ وہ آنے والے وقت میں ضرورتوں کے مطابق طالب علموں میں بھی بیداری لانے کے مقاصد کو پورا کرسکیں۔ قابل ذکرہے کہ معتبر اختتامی تقریب کے دوران سماجی کارکن اور تعلیم پسند مرحوم پروفیسر ریتاجتیندرا کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی جو انسانی وسائل کی کارگر شخصیت کے طورپر مانی جاتی تھی اورباعلوم شخصیت کی مالکن تھی۔ اس موقع پرپروفیسرجے پی ایس جوریل ڈائریکٹر انسانی وسائل وترقیاتی فروغ مرکز یونیورسٹی جموں اس موقع پرمہمان خصوصی تھے جبکہ ارون منہاس(فاضل ترقیاتی کمشنر سانبہ) امت شرما(ڈائریکٹر فوڈ اینڈ سوئل سپلائز اورامورصارفین) ڈاکٹر راج رشی(سرکردہ صلاحکار گورنمنٹ ہسپتال گاندھی نگر) ڈاکٹر وسنت کوہلی( جی ایم سی) بھارتی سمبیال( ڈپٹی ڈائریکٹر فنڈس) پروفیسر جگر محمد( دین ریسرچ جموں یونیورسٹی) پروفیسر رجنتی کانت( ڈائریکٹر کالج ڈویلپمنٹ جے یو) شری سنجیو مہاجن( کنٹرولر ایگزمنیشن جموں یونیورسٹی) پروفیسر اروند جسروٹیہ( ڈائریکٹر لاءسکول جے یو) پروفیسر درشنہ شرما( ڈائریکٹر ڈی ڈی ای) کے علاوہ پروفیسرجسبیر سنگھ اور پروفیسر انل رینہ ودیگران موجود رہے۔