جموں یونیورسٹی میں میچول فنڈس پر لیکچر کا اہتمام

 جموں //جموں یونیورسٹی پوسٹ گریجویٹ شعبہ کامرس کی طرف سے میوچول فنڈس پرایک لیکچر کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر ریسورس پرسن  کے طو رپرآئی ایف اے اور آئی سی آئی سی آئی جموںسکیورٹی لمیٹڈ سے تعلق رکھنے والے اتل سلاریہ موجود تھے ۔اس دوران انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طلباء اور انتظامیہ دونوں میوچول فنڈکو آسانی سے استعمال میں لا سکتے ہیں اور یہ فنڈس گھیریلواشیاء کی خریداری کے ساتھ ساتھ بچوںکی تعلیم اور ان کی شادی پر آنے والے اخراجات کے لئے اکیوٹی سکیم ، منی مارکٹ سکیم اور ہائیبرڈ جیسی سکیموں کے تحت استعمال میں لائے جا سکتے ہیں۔انہوں نے شرکاء کو یاد دلایا کہ میوچول فنڈ کے تحت ان کو صرف 300سے 500تک کی رقم خرچ کرنا ہوگی اور اس کے لئے ان کوکے وائے سی دستاویذات درکار ہوں گے۔تقریب کی افتتاح نیتواندوترہ نے کی اور تقریب میں ڈاکٹر جیون جیوتی،ترسیم لال ،سونیل کمار ،ہرلین ،بھودراج اور سندیپ پتیال نے شمولیت کی۔