جموں یونیورسٹی میں جی ۔گیٹ ڈاٹابیس سے متعلق بیداری پروگرام

 جموں //جموں یونیورسٹی میں دھن ونتری لائبریری اور انفارمیٹکس کی طرف سے ایک جانکاری پروگرام منعقد کیا گیا ۔ اس دوران سینٹرل لائبریری  میں دستیاب سہولیات کے بارے میں ملازمین اور سکالروںکو جی گیٹ ڈاٹا بیسڈسہولیت کے بارے میںجانکاری فراہم کی گئی۔اس دوران آئی ٹی کے پروفیسر راہول گپتا نے شرکا ء کا شکریہ اداکیا ۔اس پروگرام میں جے پال سنگھ اور آشیش بھٹ ریسورس پرسن کے طور پر موجود تھے انہوں نے شرکاء کو جی گیٹ ڈاٹا بیس کی اہمیت کے بارے میں بتایا اور محققین کو مزید محسن طور طریقے سکھائے۔اس پروگرام میں متعلقہ ڈپارٹمنٹ کے متعدد ملازمین کے ساتھ ساتھ کئی سکالروں کے شمولیت فرمائی ۔یہ جانکاری پروگرام وکرم سنگھ ساہی کی کاوشوں کی مدد سے منعقد کیا گیا۔