جموں// جموں یونیورسٹی میں 45ویں بین کالج بیڈمنٹن مردوں کے مقابلے کھیلے جارہے ہیں۔بیڈ منٹن کھیل کے تیسرے روز کے دوران ڈاکٹر دا¶د اقبال بابا‘ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس اینڈ فزیکل ایجوکیشن یونیورسٹی جموں نے ذاتی طورپر مقابلہ آرائی میچوں کا مشاہدہ کرتے ہوئے تمام کھلاڑیوں کے کاوشوں کی سراہنا کی ہے۔ موصولہ جانکاری کے مطابق اول کوارٹر فائنل میچوںکا نتائج کے مطابق جی سی ای ٹی نے جی ڈی سی اکھنور کو3-1 کے مقابلہ سے ہرایا‘ جی ڈی سی کٹھوعہ نے جی جی ایم سائنس کالج کو 3-0 کے مقابلہ سے ہرایا۔پی جی ڈیپارٹمنٹ نے جی ڈی سی ریاسی کو 3-0 کے مقابلے سے شکست دیدی جبکہ جی ڈی سی اودھمپور نے جی ڈی سی رام نگر کو ہرایا۔ قابل ذکرہے کہ میچ زیرنگرانی و انتظام رویش وئید‘ وکرم جموال‘ گورو شرما ‘راکیش شرما ‘سنجیو شرما ‘نریندر شرما ‘گورو جموال اورانکت شرما کھیلے گئے۔
جموں یونیورسٹی میں بین کالج بیڈ مقابلے جاری
