جموں//شعبہ اُردو جموں یونیورسٹی ،یوجی سی ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ سنٹرجموں یونیورسٹی کے اشتراک سے یونیورسٹی وکالجوں کے اُردواساتذہ کےلئے اُردومیںتین ہفتوں کاریفریشرکورس 14 ستمبر 2018سے شروع کررہاہے ۔اس ریفریشرکورس میں حصہ لینے کے خواہشمندیونیورسٹی اورکالجوں کے اُردواساتذہ سے کہاگیاہے کہ وہ صدرشعبہ اُردوجموں یونیورسٹی پروفیسرشہاب عنایت ملک سے موبائل نمبر 94191-81351 پررابطہ کرکے اپنے ناموں کااندراج کرائیں ۔کورس سے متعلق درخواست فارم جموں یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.jammuuniversity.inپردستیاب ہے ۔درخواست فارم پُرکرکے اسے ڈائریکٹرہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ سنٹر جموں یونیورسٹی کے نام پر1000روپے کے ڈیمانڈڈرافٹ کے ساتھ صدرشعبہ اُردوجموں یونیورسٹی کے دفترمیں14 ستمبر2018سے پہلے جمع کراناہوگا۔ذرائع کے مطابق ریفریشرکورس میں اُردواساتذہ کواُردوکی نامورشخصیات لیکچردیں گی۔باہرسے آنے والے شرکاءکوAC III ٹائیرٹرین ٹکٹ ،ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ سنٹر کے قواعدکے مطابق دی جائے گی۔ رہائش کاانتظام بھی ایچ آرڈی سی کی جانب سے فیکلٹی ہاﺅس میں رعائتی قیمتوں پرکیاجائے گا۔
جموں یونیورسٹی میں اُردواساتذہ کےلئے ریفریشرکورس 14ستمبر سے
