جموں//جموں یونیورسٹی میں ڈیپارٹمنٹ آف سٹوڈنٹس ویلفیئر کے زیراہتمام منعقدہ ’ڈسپلے یوورٹیلنٹ ‘ پروگرام کے چوتھے روز لائٹ ووکل سولو کے مقابلے منعقدہوئے۔اس موقعہ پرڈین سٹوڈنٹس ویلفیئر جموں یونیورسٹی پروفیسرپرمیشوری شرما، چیئرمین کیمپس کلچرل کمیٹی ،پروفیسر پنڈتا اسسٹنٹ ڈینز (ایس ڈبلیو)انل گپتااورڈاکٹر گریماگپتااورممبران کیمپس کلچرل کمیٹی، طلباء اورجموں یونیورسٹی کاعملہ موجودتھا۔لائٹ وویکل سولومقابلے میں 65 طلباء نے حصہ لیااوراس میں شبھم بینرجی ،انسٹی چیوٹ آف میوزک اینڈفائن آرٹس نے پہلی، انل کمار،انسٹی چیوٹ آف میوزک اینڈفائن آرٹس اوروشوا گندھرب ،لاء ڈیپارٹمنٹ نے مشترکہ طورپردوسری اور وومن کالج پریڈکی نندنی اورپلوڑہ کالج کی ورشاجموال نے مشترکہ طورپر تیسری پوزیشن حاصل کی۔اس دوران سرٹیفکیٹ آف میرٹس جی ڈی سی ادہم پورکی وشالی دیوی کودیاگیا۔اس دوران شام ساجن، اوم پرکاش تھاپراورمونوکمار ججز اورڈاکٹرسویتانائر انچارج ٹیچرتھے۔
جموں یونیورسٹی میں’ہنرکامظاہرہ‘، لائٹ ووکل سولو مقابلوں کاانعقاد
